بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل نے اداکار شان اور گلوکار عمیر جسوال کی تصویر شیئر کرکے ایسا دعویٰ کر دیاکہ خودمذاق بن گیا

Sep 11, 2021 | 21:19:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان کیخلاف جھوٹے پراپیگنڈے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جا نے دیتا۔ہر بار بھارتی پراپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ ہی ثابت ہوا۔اس بار بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل ہرشا ککڑ نے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کیلئے حقائق کو مسخ کرنے میں تمام حدیں پار کردیں۔

یہ بھی پڑھیں :کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل ہرشا ککڑ نےپاکستانی اداکار شان شاہد اور گلوکار عمیر جسوال کو پاک فوج کے افسر قرار دے کر ان کے افغانستان کی وادی پنج شیر میں شہید ہونے کا دعویٰ بھی کردیا۔

 میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی نے ایک ٹو یٹ کیا۔ میجر جنرل (ر) ہرشا ککڑ نے اپنے ٹویٹ میں میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کی ٹویٹ کا عکس شیئر کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پنج شیر وادی میں لڑائی کے دوران پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پنج شیر میں پاکستان کے سات سینئر افسر، 12 جونیئر افسر اور 75 کمانڈوز شہید ہوئے جب کہ پانچ افسر ، نو جونیئر کمیشنڈ افسر اور 160 کمانڈوز زخمی ہوئے۔

جی ڈی بخشی کے اس ٹویٹ کے جواب میں ’فوجی ڈاکٹر‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اداکار شان شاہد، بلال اشرف اور گلوکار عزیر جسوال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میجر اعجاز (شان شاہد) اور کیپٹن جعفر (عزیر جسوال) اس کے سکول فیلوز ہیں جو پنج شیر میں شہید ہوئے۔ انہیں پشاور میں دفن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر ان ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ دونوں بہادروں کی طرح لڑے اس لیے ان کی خدمات کی تحسین کی جانی چاہیے، یہ پاک فوج کی بے انصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فردوس عاشق سےجھگڑے کے باعث مشہور ہونے والی سابق اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اب ہوا یہ کہ میجر جنرل ہرشا ککڑ نے بنا تصدیق یقین کیا بلکہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا بھی شروع کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ یہ وادی پنج شیر اور پاکستانی ہلاکتوں کا سچ ہے۔

ہرشا ککڑ کے اس ٹویٹ کے جواب میں اداکار شان شاہد خود میدان میں آئے اور انہوں نے اپنی فوجی وردیوں والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ بارڈر کے دوسری طرف سے ہیلو۔

مزیدخبریں