طالبان نےکلمہ طیبہ والا پرچم کابل کے صدارتی محل پر لہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے کلمہ طیبہ والا پرچم کابل کے صدارتی محل پر لہرا دیا۔
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کا کہا ہے کہ طالبا ن کے بنائے ہوئے پرچم کی سالوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی تھی، اور اسے دنیا بھر میں دہشت گری کی علامت بنا دیا گیا تھا، مگر آج یہ افغانستان میں امن کی علامت ہے اور صدارتی محل پر لہرا رہا ہے۔ ٹویٹر پیغام کے ساتھ صدارتی محل پر لہراتے ہوئےکلمہ طیبہ والے پرچم کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی ہے۔
طالبان نے اپنے کلمہ والا پرچم کابل میں صدارتی محل پر لہرا دیا
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 11, 2021
اس پرچم پر سالوں میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی تھی، اور اسے دنیا بھر میں دہشت گری کی علامت بنا دیا گیا تھا، مگر آج یہ افغانستان میں امن کی علامت ہے اور صدارتی محل پر لہرا رہا ہے pic.twitter.com/a06LxWooRP
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے، انتونیو گوتریس