(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی خطاط نے ترکی میں ہونیوالے خطاطی کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ترکی اردو کی جانب سے جاری کئے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی خطاط محمد علی زاہد پہلے پاکستانی خطاط ہیں جنہوں نے ترکی میں خطاطی کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔خطاطی کا یہ عالمی مقابلہ البرکہ انٹرنیشنل ترک کے نام سے ترکی میں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون وکیل نے ویانا جسٹیشیا ایوارڈ 2021 جیت لیا