(ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلاب اور تباہی کا ذمہ کون ہیں ؟ سیلاب متاثرین اس وقت کس حال میں ہیں ؟ عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بڑا انکشاف کردیا ۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں نہ کہیں امدادی کارکن دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی ان لوگوں کو امداد مل رہی ہے، لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی بھی نہیں ہے۔
سی این این کی چیف انٹرنیشنل نامہ نگار کلیریسا وارڈ کا کہنا ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج دن رات محنت کر رہی ہے لیکن ایک تہائی ملک زیر آب ہے، سوا 3 کروڑ لوگ متاثر ہیں، یہ کسی ایک حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اور لوگوں میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا ایک فیصد سے بھی کم ذمہ دار ہے لیکن دوسروں کی پیدا کردہ آلودگی کی سب سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔
ضرور پڑھیں :پاکستان کا بے بس وزیر اعظم
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی دورہ پاکستان کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان جی ٹوئنٹی ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کی قیمت چکا رہا ہے۔