شریف خاندان ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ العربیہ شوگرملز، رمضان شوگرملز، چنیوٹ پاورلمیٹڈ، شریف فیڈ ملز، یونی ٹاس اسٹیل کے اکاؤنٹ منجمد کیے جائیں ۔
اور عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بینکوں کے افسران کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے؟ عدالت کا کہنا ہے کہ بینکوں کے افسر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی تعلیمات کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن کا بڑا قدم
واضح رہے کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں آئندہ پیشی پر وزیرا عظم شہبا زشریف کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ ایف آئی اے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر رکھے ہیں۔