فلم برہمسترا کے بارے میں اداکارہ کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی

Sep 11, 2022 | 10:48:AM
فائل فوٹو
کیپشن: فلم برہمسترا پر 600 کروڑ جلاکر راکھ کردیے، بھارتی اداکارہ
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے نئی ریلیز ہونے والی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم بنانے والوں نے 600 کروڑ روپے جلاکر راکھ کردیے۔  کا کہنا ہے کہ ایان مکھرجی کو ذہین کہنے والے ہر شخص کو جیل بھیجنا چاہئے۔کنگنا رناوت نے فلم ریلیز ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پوسٹ کی۔ جس میں انہوں نے فلم کو فلاپ قرار دے دیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کنگنا نے کہا ایان مکھرجی کو یہ فلم بنانے میں 12 سال لگے جس کیلئے انہوں نے 400 سے زیادہ دنوں تک شوٹنگ کی، 14 ڈی او پیز (ڈائریکٹرز آف فوٹوگرافی) اور 85 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو تبدیل کیا۔کنگنا نے کہا ایان مکھر جی نے باہوبلی کی کامیابی کی وجہ سے آخری لمحات میں فلم کا نام جلال الدین رومی سے بدل کر شیوا کرکے مذہبی جذبات کا استحصال کیا ایسے موقع پرست اور لالچی لوگوں کو ذہین کہنا انتہائی غلط اور رات کو دن اور دن کو رات کہنے جیسا ہے۔

برہمسترا کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ہدایت کار ایان مکھرجی پر تنقید کرتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جس نے ایان مکھرجی کو ذہین کہا اسے فوراً جیل جانا چاہیے۔کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے بارے میں لکھا کہ وہ اپنی فلموں کے اسکرپٹ سے زیادہ ہر کسی کی جنسی زندگی میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم برہمسترا کو ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے تاہم کنگنا رناوت پہلے ہی بڑے بجٹ کی اس فلم کو آفت قرار دے چکی ہیں۔