نسیم شاہ کیلئے ویڈیوپوسٹ کیوں کی؟بھارتی ماڈل نے بھی بڑا بیان دیدیا

Sep 11, 2022 | 10:57:AM
فائل فوٹو
کیپشن: نسیم کیلئے ویڈیو پوسٹ کیوں کی؟ اروشی نے بھی خاموشی توڑ دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی ماڈل گرل اور  اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لیے پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری پر خاموشی توڑ دی۔نسیم شاہ کی  جانب سے بھارتی ماڈل گرل اروشی کے لیے لاعلمی کے اظہار کے بعد اب اداکارہ کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اروشی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا ہےکہ کچھ دن قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ کی گئی تمام خوبصورت ویڈیوز (11 سے 12 ) شیئر کیں جن کے بارے کسی کو علم نہیں تھا کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ شدہ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔


بعد ازاں  گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔