افغان باؤلر نے آصف علی اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ 2022ء کے سب سے سنسنی خیز میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغانستان کے باؤلر فرید ملک نے وکٹ لینے کے بعد پاکستانی بلے باز آصف علی سے بدتمیزی کی۔ یہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ 1 وکٹ سے جیت لیا تھا۔
کچھ ہی دیر میں اس واقعے پر سوشل میڈیا میں بحث شروع ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افغانی باؤلر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
What I did was wrong but don’t forget every time Pakistan is playing with sum other team, we are always backing Pak.
— Farid Malik (@FaridMalikCric) September 7, 2022
Next match for Pak, I will still be supporting Pak Team.
اس کے رد عمل کے طور پر حال ہی میں باؤلر فرید ملک نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی بلے باز آصف علی اور شائقین سے اپنے رویے پر معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو کیا غلط کیا لیکن وہ ہمیشہ سے پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
Today is another big match for us and I am expecting Pakistani fans will forgive me for what happened yesterday and support us as they always do.
— Farid Malik (@FaridMalikCric) September 8, 2022
Need your prayers
یہ بھی پڑھیے: ایشیاء کپ فائنلل،قومی ٹیم میں کون کونسی تبدیلیاں متوقع ؟؟