ایشیا کپ فائنل، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

Sep 11, 2022 | 11:36:AM
پنجاب سپورٹس بورڈ,لاہور سمارٹ سٹی , کیپٹل سمارٹ سٹی ,ملک تیمور مسعود ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ،لاہور سمارٹ سٹی اور کیپٹل سمارٹ سٹی کے تعاون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایشیاءکرکٹ کپ کا فائنل بڑی سکرین پر دکھایا جائے گا،ایچ ایس مارکیٹنگ کے تمام دفاتر اور حافظ سجاد موٹر سے میچ کے وی وی آئی پی پاسز مفت لئے جا سکتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے بتایا کہ ملکی تاریخ کی سب ے بڑی سکرین نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نصب ہوگی، میچ دیکھنے کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں انٹری فری ہوگی جبکہ متاثرین سیلاب کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ بھی لگایا جائے گا،سپورٹس، شوبز شخصیات بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی۔

ضرور دیکھیں : پاکستان بمقابلہ سری لنکا :ایشیاء کپ کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا

دوسری طرف ایچ ایس مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور معروف کاروباری شخصیت حافظ محمد سجاد نے ایشیاءکرکٹ کپ کا فائنل دیکھانے کے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس اقدام کا مقصد زندہ دلانِ لاہور کے لئے معیاری تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے،ایچ ایس مارکیٹنگ نے اس سے قبل بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے ہمیشہ شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔

حافظ محمد سجاد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی ایشیاءکرکٹ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔امید  ہے فائنل میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کر ئے گی اور ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستانی شاہینوں کے نام رہے گا ۔واضح رہے ایشیاکپ کا فائنل 11ستمبر 2022شام 7بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دکھا یا جائے گا۔ایچ ایس مارکیٹنگ کے تمام دفاتر سے میچ کے وی وی آئی پی پاسز مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں