(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اور پٹرول سستا نہیں ہوگا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے ، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے ، انہیں معاشی تباہی ، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی لے ڈوبیں گے ، لوگ خود سڑکوں پر ہوں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا ، عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کئے گئے، سندھ میں غذائی قحط ہوگا،گندم،کپاس اورگنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہی پہنچی۔مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں ۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیلاب نے پیپلزپارٹی کی سیاست دفن کر دی ہے ، عمران خان کو نااہل کرنا ، جیل بھیجنا یا مائنس کرنا ممکن نہیں ، عدلیہ کی داشمندی جلد الیکشن کرائے گی ۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل لاہور چیمبر آف کامرس میں سیلاب متاثرین کی حالت زار بتاتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے تھے ۔ مفتاح اسماعیل نے تقریب میں بیٹھے تاجروں سے سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کی اور ان کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ اللّٰہ کا فضل ہے کہ ہم یہاں بیٹھے ہیں اور اس صورت حال کا سامنا نہیں کر رہے جس میں اس وقت سیلاب متاثرین گھرے ہوئے ہیں،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے لیکن ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔