قیام پاکستان قائد اعظم کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے: بلاول بھٹو

Sep 11, 2022 | 12:44:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیر برائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائدِ اعظم کی پیروی کرنا ہوگی،قائدِ اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے اصولوں پر کاربند رہیں، ان کے رہنما اصول اتحاد، یقینِ محکم اور نظم وضبط پر کاربند ہونا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان جیسا عظیم کارنامہ قائدِ اعظم کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہےوہ ملک میں سب کیلئے سماجی انصاف چاہتے تھے، پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے جہاں جمہوریت مضبوط ہو۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسی ریاست بنائیں جہاں آئین و پارلیمان کی بالادستی ہو، ایسی ریاست بنائیں جہاں انسانی حقوق کی پاسداری اور سب کیلئے اقتصادی مواقع میسر ہوں،آج ایک بار پھر سیلاب کی شکل میں ارض وطن کو ایک چیلنج کا سامنا ہے،سب کو مل جل کر اس نازک وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

مزیدخبریں