اے این پی نے پی ٹی آئی کی وکٹ اڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔
چارسدہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر قانون سلطان محمدخان نے خاندان اورساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب کو ملتوی کرکےعوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کی سازش ہو رہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے، ہمارے اتحادی جماعتوں سمیت جماعت اسلامی بھی مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کے حق میں ہیں، جب ساری جماعتیں تیار ہیں تو الیکشن کمیشن اعلان کردہ وقت پر الیکشن سے کیوں کترا رہی ہے۔
ضرور پڑھیں :ایم کیو ایم میں پھوٹ پڑ گئی ،اہم اجلاس طلب
ایم پی اے سلطان محمد نےاعلان کیا کہ وہ کسی کا غلام نہیں کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں اس پر لبیک کہوں۔سابق وزیر قانون نے کہا کہ وہ دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آئے ہیں، باقاعدہ طور پر اے این پی پر شامل ہوا ہوں۔