5 سے 11 سال کے بچوں کی کورونا ویکیسنیشن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی اور حیدرآباد میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ڈور ٹو ڈور 24 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔
کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 3 ہزار 987 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی۔ مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کے لیے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 58 ای ڈی اوز بھی مہم کا حصہ ہوں گے اور ضلعی سطح پر 40 مانیٹرز مہم کی نگرانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: تشویشناک خبر، پنجاب میں ڈینگی بے قابو