7.6 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاپوا نیوگنی کے مشرقی حصے میں 7.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔
یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 80 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم وارننگ کو کچھ دیربعد ہی منسوخ کر دیا گیا،زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
University of Goroka damaged as massive 7.7 magnitude earthquake hits Papua New Guinea pic.twitter.com/cNGgZrai5k
— Aji Rasheed Ali اجی رشید علی (@ajirasheed) September 11, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شمالی قصبوں کے رہائشیوں نے صبح کے وقت لرزنے، سڑکوں میں شگاف پڑنے اور عمارتوں سے ملبہ گرنے کی اطلاعات فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو بڑاریلیف مل گیا