7.6  شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں

Sep 11, 2022 | 13:38:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاپوا نیوگنی کے مشرقی حصے میں 7.6  شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 80 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا،  زلزلے کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم وارننگ کو کچھ دیربعد ہی منسوخ کر دیا گیا،زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں،  زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شمالی قصبوں کے رہائشیوں نے صبح کے وقت لرزنے، سڑکوں میں شگاف پڑنے اور عمارتوں سے ملبہ گرنے کی اطلاعات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو  بڑاریلیف مل گیا

مزیدخبریں