حکومت کا یوٹرن، بجلی صارفین کو بڑا ’جھٹکا‘ لگا دیا

Sep 11, 2022 | 14:30:PM
وفاقی حکومت, فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ , نیپرا , ایف پی اے , ٹیوب ویلز ,24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (شاہدسپرا)وفاقی حکومت کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج دوبارہ وصول کرنے کے فیصلے کی وجہ سے لیسکو کے بائیس لاکھ صارفین کو تین ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد بلز چھ اقساط میں ادا کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق   بجلی کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دوبارہ وصول کیا جائی گا جس سے لیسکو کے صارفین سے تین ارب پچاس کروڑ روپے دوبارہ وصول کیا جائیں گے، جس سے کمپنی کے 22 لاکھ صارفین کو چھ ماہ کے دوران اربوں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

فیصلے کے مطابق اکتوبر سے لیکر مارچ تک صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج وصول کیا جائےگا، نیپرا کی منظوری سے جون میں نو روپے نواسی پیسے فی یونٹ کے حساب سے ایف پی اے چارج کیا گیا۔

ضرور پڑھیں : بجلی صارفین کو  بڑاریلیف مل گیا

تاہم عوام کے احتجاج اور مظاہروں کی وجہ سے حکومت نے اگست میں ریلیف دینے کا اعلان کیا لیکن اب دوبارہ وصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت نے تین سو یونٹس تک عارضی ریلیف دیا گیا جبکہ ٹیوب ویلز کے صارفین کو بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔