پوری جماعت تحریک انصاف میں شامل

Sep 11, 2022 | 15:05:PM
پاکستان تحریک اتحاد , چودھری اورنگزیب ,اوکاڑہ,عمران خان ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)   پاکستان تحریک اتحاد کے چئیرمین چودھری اورنگزیب نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر ضم کردی۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اوکاڑہ میں این اے 137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چودھری اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کی اور پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ضرور پڑھیں : اے این پی نے پی ٹی آئی کی وکٹ اڑا دی
اوکاڑہ NA-137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چوہدری اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اور اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا-

بیان کے مطابق اس موقع پر وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ عمران خان کی جانب سے چودھری اورنگزیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔