موسم نے کروٹ بدل لی،ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں

Sep 11, 2022 | 15:21:PM

(24نیوز)موسم نے پھر کروٹ بدل لی،آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، کے پی، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے ۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی مشرقی سندھ، اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش سے کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے،مری سمیت تمام بالائی علاقوں میں دھند کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے،بارشوں کا سلسلہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا،بارشوں سے ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ ہے۔

 این ایف آر سی سی کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی کے پی میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی جبکہ سندھ، وسطی جنوبی پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لسبیلہ، خانر پور، مٹھی، سبی اور نورپور تھل میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

این ایف آر سی سی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ انفرا اسٹرکچر کو سندھ اور خیبر پختونخوا میں نقصان پہنچا ہے، 6579 کلومیٹر سڑکیں، 246 پُل اور 173 دکانیں تباہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:7.6  شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں

مزیدخبریں