پھلوں کا باقاعدہ استعمال اداسی ختم کرتا ہے

Sep 11, 2022 | 15:38:PM
پھلوں کا باقاعدہ استعمال اداسی ختم کرتا ہے
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سب جانتے ہیں کہ غذا اور صحت کا گہرا تعلق ہے اور اب ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ، پروسیس شدہ غذا اور مرغن کھانوں کے مقابلے میں اگر پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعال کیا جائے تو اس سے ڈپریشن کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔

برمنگھم میں واقع ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ضمن میں 430 افراد پر تحقیق کی جن میں 53 فیصد خواتین شامل تھیں۔ شرکاء کی اوسط عمر 40 برس تھی۔ اس تحقیق سےمعلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ اور مرغن غذائیں کھانے سے ذہنی تناؤ اور اینزائٹی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

   تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ پھلوں کی کچھ نہ کچھ مقدار کھانے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے اور بالخصوص ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اداسی، اینزائٹی اور ڈپریشن ہماری تیزرفتار زندگی کا خوفناک عارضہ بن چکی ہےجس میں کروڑوں افراد جکڑے نظرآتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، فلیوینولز، فائبراور دیگر اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دماغی افعال پر گہرا مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ذائقے سے بھرپور اسٹرابیری کے حیران کن طبی فوائد