قومی ٹیم کو انضمام الحق کا مشورہ

Sep 11, 2022 | 16:59:PM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیاء کپ کے فائنل سے قبل کہا کہ آج انشا اللہ ہم پاکستان کی جیت کا جشن منائیں گے۔

انضمام الحق نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ مثبت کھیلیں اور بیٹر کو ہمیشہ رنز بنانے سے اعتماد ملتا ہے اور انہیں چاہیئے کہ سری لنکا کے خلاف آج میچ میں باؤلر پر اٹیک کریں جس کی وجہ سے وہ دباؤ کا شکار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بلے باز فخر زمان کو مشورہ دوں گا کہ وہ وکٹ پر رکنے کے لیے نہیں بلکہ رنز بنانے کے لیے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ایسی بولنگ نہیں ہے کہ ہم کھیل نہ سکیں اور اگر ہم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 170 یا 175 رنز کیے تو ہمارے باؤلرز روک لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیاء کپ فائنل، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں