مونس الٰہی کی پیناڈول کی شارٹیج پر وفاقی حکومت پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی پیناڈول میڈیسن کی شارٹیج پر وفاقی حکومت پر برس پڑے۔
مونس الٰہی کا کہناہے کہ مہنگی بجلی، گیس ، تیل اور آٹے سے تنگ عوام اب ایک اور مشکل کا شکار ہوگئے ،عوام سیلاب اور ڈینگی کے دوران پینا ڈول جیسی بنیادی دوا کی شارٹیج اور بلیک کا شکار ہیں ،ق لیگ کے رہنما کاکہناتھا کہ شہباز حکومت کے پاس نہ مہنگائی کا علاج ہے نہ عوام کے کسی درد کی دوا۔
لیجیے مہنگے بجلی،گیس،تیل،آٹا،دالوں،سبزیوں، گھی وغیرہ سے تنگ غریب عوام اب سیلاب اور ڈینگی کے دوران پیناڈول جیسی بنیادی دوا کی شارٹیج اور بلیک کا بھی شکار۔ اس گولی باز شہبازحکومت کے پاس نہ مہنگائی کا علاج ہے نہ عوام کے کسی درد کی دوا۔ #Panadol pic.twitter.com/O6WvsQaWnu
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 11, 2022
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ میچ پاکستان ٹیم کیلئے ویک اپ کال تھی ، شاہد آفریدی