شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے کیا چاہتے ہیں؟ چیئرمین پی سی بی کا تہلکہ خیز بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کاکہناہے کہ اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں، ہار جیت ہوتی ہے، ان شاءاللہ ہماری ٹیم فائنل جیتے گی،
ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کاکہناتھا کہ اتنی ٹینشن کبھی کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی تھی جو دیکھنے میں ہوتی ہے، اس ٹیم سے فینز ایک ہی چیز چاہتے ہیں کہ وہ مقابلہ کریں، ہار جیت ہوتی ہے، ان شاءاللہ ہماری ٹیم فائنل جیتے گی۔
رمیز راجہ نے کہاکہ میں نے کوئی جادو نہیں کیا، کھلاڑیوں کی اپنی محنت ہے، بابراعظم اور ثقلین مشتاق کو کامیابیوںکا کریڈٹ جاتا ہے ،چیئرمین پی سی بی کا مزید کہناتھا کہ میں ٹیم معاملات میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جتنی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے یہ میرا حق ہے ،ان کا کہناتھا کہ بابراعظم کی کپتانی میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونس الٰہی کی پیناڈول کی شارٹیج پر وفاقی حکومت پر تنقید