نوازشریف کی وطن واپسی، تحریک انصاف کا اہم بیان 

Sep 11, 2022 | 19:21:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاکہ نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے وہ عدالتوں کو فیس نہیں کرنا چاہتے،
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ہم بات کرتے ہیں تو پھر کہتے ہیں توہین کی گئی۔ کل رات پورا ملک عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے باہر نکلا، کل کا جلسہ گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر سے نکلے، جگہ جگہ اسکرینوں پر عمران خان کا خطاب دکھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، خرم دستگیر اور شہباز شریف کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، آپ نے دیکھا کس طرح یہ الیکشن سے بھاگے، الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اربوں روپے قوم کا ضائع کیا، غیر ذمہ دار لوگ ہم پر بٹھائے گئے، الیکشن کمیشن کے اندر انتظامی بحران ہے، 40 لاکھ ووٹرز کو مردہ ڈکلیئرڈ کردیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ کہ رمضان شوگر مل پر دو سال سے سماعت نہیں ہوئی، مجھے نہیں پتہ ہم بات کریں گے یہ توہین ہے یا نہیں، جس دن شہباز شریف کو حلف لینا تھا اس دن اس پر فرد جرم لگنی تھی لیکن شہباز شریف پر ابھی تک فرد جرم نہیں لگی۔نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا نواز شریف عدالتوں کو فیس کرنے سے ڈرتے ہیں وہ کبھی بھی پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہر پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دے،احسن اقبال

مزیدخبریں