بخار کی ادویات کی پروڈکشن بند ہونے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت صحت

Sep 11, 2022 | 22:07:PM
ترجمان وزارت صحت، بخار کی ادویات، پروڈکشن بند، اطلاعات غلط،
کیپشن: وزارت صحت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان وزارت صحت کاکہناہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کوالٹی اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے، بخار کی ادویات کی پروڈکشن بند ہونے کی اطلاعات غلط، بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف ہیں۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر پیرا سیٹامول کے مختلف برانڈز کی پروڈکشن جاری ہے، وزارت صحت اور ڈریپ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں، غلط اطلاعات پھیلانے کا مقصد صرف معصوم جانوں سے کھیلنا اور زخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ھے، وزارت صحت سو شل میڈیا پر پیناڈول کے غائب ہونے کی گمراہ کن اور حقائق کے برعکس خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ تمام ضروری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت صحت کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے، ڈراپ کی ریگولیشنزپر رولز کے مطابق عمل جاری ہے،ان کا کہناتھا کہ چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جان بچانے والی ادویات اور روزمرہ استعمال کی دوائیں با آسانی دستیاب ہیں، سیلابی صورتحال میں ڈینگی، ملیریا، بخار، سر درد، کھانسی کی دوائیں باآسانی میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل کی بنی گالہ میں ملاقات