عمران خان کے ٹیلی تھون سے کتنی رقم جمع ہوئی ؟؟وزیراعلیٰ پنجاب نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کے ٹیلی تھون پر جمع ہونیوالی رقم کے حوالے بتادیا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو ٹیلی تھون کی تھی اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ڈھائی ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جو ایپ بنائی گئی ہے اس میں بے گھر اور غریبوں کو 40 فیصد رعایت ملے گی، ہر زمیندار اور چھوٹے کاشت کار کو سولر پینل دینے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مفتاح اسمٰعیل کی کوششوں سے یہاں بجلی ٹھیک تو ہونی نہیں، اس لیے ان لوگوں کو سولر پینل مفت دیں گے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ امداد کی تقسیم کا عمل شفاف ہونا چاہیے، صرف باہر سے ڈالر آئیں تو شفافیت پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ مقامی سطح پر خیال رکھنا چاہیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ فکر نہ کریں ایک ایک پیسہ صحیح لگے گا تو کیا اس کا مطلب ہے کہ تم پیسے کھاتے رہے ہو۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی، تحریک انصاف کا اہم بیان