(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کال کا بیان گیدڑ بھبکی ہے،الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا، 2023 میں ہو گا۔
انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے سڑکوں پر ہیں، آپ اندھے ہو چکے ہیں، الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا، 2023 میں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں،عمران خان زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں،عمران صاحب! لاڈلا بن کر زور زبر دستی کی آپ کو عادت ہو گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، پھر آپ چیخیں گے، روئیں گے، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو عمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے کا پتہ چل گیا ہے، عوام کو خیرات کے پیسے ذاتی خرچ کیلئے استعمال کرنے والے عمران خان کا پتہ چل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ٹیلی تھون سے کتنی رقم جمع ہوئی ؟؟وزیراعلیٰ پنجاب نے بتادیا