وزیراعلیٰ پنجاب کا خالد چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

Sep 11, 2023 | 00:15:AM
وزیراعلیٰ پنجاب کا خالد چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد چوک انڈرپاس کیولری گراؤنڈ منصوبے کا دورہ کیا اورپہلے روز کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان اور روٹ سے آگاہ رکھا جائے۔ 
تفصیلات کے مطابق خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کے آغاز کا پہلا روزتھا،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے منصوبے کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلے ہی روز پراجیکٹ پرتعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دی۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے،شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان اور روٹ سے آگاہ رکھا جائے۔
کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی،بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جا رہا ہے،خالد بٹ چوک انڈرپاس کی لمبائی 540میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی،صوبائی وزرااظفر علی ناصر،عامر میر، کنٹریکٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: