(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان پلان میں ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے یو اے ای کا جھکاؤ مائنز اور منرل کی طرف ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 24 نیوز کے پروگرام ’نسیم زہرا ایٹ پاکستان‘ میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایس آئی ایف سی میں بیمار گورننس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،بدقسمتی سے اس سے پہلے سمگلنگ والے مسئلے کی حساسیت کو سمجھا نہیں گیا،ایس آئی ایف سی میں ٹاسک فورسز بنائی گئی ہیں ،ٹاسک فورسز کا ٹوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
ضرورپڑھیں:کوئی بے گناہ تھیٹرز میں فحاشی کیخلاف جاری مہم سے متاثر نہیں ہوگا، محسن نقوی
نگران وزیراعظم نے کہاکہ پی آئی اے اور جن اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے اس کے اثرات جنوری کے آخر تک نظر آئیں گے،ان کا کہناتھا کہ ملک میں عام انتخابات سینیٹ کے انتخابات سے قبل ہونے چاہیے،ہمارا ایجنڈا پاپولر فیصلوں کی بجائے درست فیصلے کرنا ہے ،معاشرے میں برے رویوں کی گنجائش نہیں ماضی کی غلطیوں کو ریفرنس بنا کر سپیس مانگنا درست اپروچ نہیں۔