ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائیاں،ہزاروں بوریاں آٹا اور چینی برآمد،گودام سیل

Sep 11, 2023 | 09:40:AM

(عامر کیانی، ارشد کوٹگلہ،عبدالخالق مغیری)جہلم میں حساس ادارے کی خفیہ معلومات پر انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی،گوداموں کو سیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  روہتاس روڈ اور جی ٹی ایس چوک میں چینی کے گوداموں پر چھاپے مار کر 16سو چینی کے تھیلے برآمد کر کےگوداموں کو سیل کردیا ۔

دوسری جانب شوگر مافیا کے خلاف ڈی سی تلہ گنگ کی ہدایت پر کامیاب کارروائیاں جاری، اسسٹنٹ کمشنر لاوا نے حساس اداروں کے ہمراہ یوسی پچنند میں کارروائی کرکے ذخیرہ کی گئی چینی کی 1500 بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کر دئیے ۔

ڈی سی قراۃ العین کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندازوں کے خلاف مقدمات درج کر دئیے گئے،ضلعی انتظامیہ ایسے تمام عناصر کے پیچھے جائے گی جو ملک میں مہنگائی کی وجہ بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ  نوڈیرو میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاررروائی کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ فوڈ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کیا گیا،کارروائی کے دوران شہر کے رائس مل میں ذخیرہ کی گئی 10ہزار سے زائد گندم سے بھری بوریاں اور چینی برآمد کی گئی۔

برآمد شدہ گندم اور چینی کو سرکار نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔

مزیدخبریں