(شہزاد احمد ،حیدر خانزادہ )عارف والا میں واپڈا ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف ان ایکشن انٹی ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری ہے ، ایکسین واپڈا عارف والا کا کہنا ہے کہ کنڈے ڈالنے والے چوروں پر 40 مقدمات درج کرتے ہوئے 7 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کرلی ہے ،بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رکھی جائیں گی ۔
واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے 60 ہزار 500 یونٹس چارج کرتے ہوئے ساڑھے 7 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی,سرکل بھر میں 7 ٹاسک فورس ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب نوابشاہ میں بجلی چوروں کے خلاف حیسکو انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے ، کنڈا مافیہ کو لگام ڈالنے کیلئے ابتدائی طور پر 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،تحصیل سکرنڈ میں سپرنٹنڈنگ انجینئر گلزار دستی،ایکسیئن مخدوم مدثر،ایس ڈی او سکرنڈ راجہ اصغر گاہو نے تھانہ سکرنڈ پہنچ کر مقدمات درج کروائے،حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کی لسٹ ترتیب دے کر پولیس کے حوالے کی گئی ہیں سب پر مقدمات درج ہونگے،گلزار دستی ضلع بھر میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو دن و رات کے اقات کار میں چھاپے مارینگی ،بلا تفریق کاروائیاں ہونگی حیسکو عملہ ملوث ہوا تو انکے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے میں نئی بھرتیاں شروع