(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اختلافات ختم کرکے مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی پر جاری پیغام میں کہا ہےکہ قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا،قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں کا عملی نمونہ تھی، قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی، مذہبی اور عددی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں۔
ضرورپڑھیں:سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان پلان میں ہے :نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین قائداعظم کے 14 نکات کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرتا ہے، آئیں عہد کی تجدید کریں کہ ہم اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔