پاک بھارت ٹاکرے کے امکانات روشن، مطلع صاف ہو گیا

Sep 11, 2023 | 09:58:AM

(24 نیوز )ایشیا کپ میں ریزرو ڈے  پر بھی پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں اس حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آئی ہے  کہ ہائی وولٹیج ٹاکرے کے امکانات روشن ہو گئے ، کولمبو کا  مطلع صاف ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کولمبو کا مطلع صاف ہو گیا ہے، لیکن کولمبو میں کرکٹ کے لیے حالات اب بھی سازگار   ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ  ایشین کرکٹ کونسل نے کرنا ہے ، اتوار کی رات سے مسلسل بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو صبح سویرے شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے، تواب بتا یا جا رہا ہے کہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں سورج نکلنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر ہونے والے میچ کے امکانات مزید روشن ہونے لگے ہیں ، پاک بھارت میچ وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے۔

کولمبو میں مطلع صاف ہوگیا تاہم شام میں بارش کا امکان اب بھی موجود ہے،اس کے علاوہ آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،سہ پہر کے اوقات میں زیادہ تیز بارش کے امکانات ہیں جس وجہ سے پاک بھارت میچ آج بھی متاثر ہونے کا امکان ہے،اگر ہم آج کولمبو کا فورکاسٹ دیکھیں تو سارا دن 80 سے 90 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں کل ختم ہوا تھا۔

بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے تھے جب کہ کریز پر کے ایل راہول اور ویرات کوہلی موجود تھے۔

مزیدخبریں