(ویب ڈیسک ) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق رکن اسمبلی علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی، علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔
3ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پولیس نے علی وزیر کو پیش کیا تھا،تفتیشی افسر محمد علی نے عدالت کو بتایا تھا کہ علی وزیر سے وصول اور جمع کی گئی رقم اور پراپرٹی کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔28 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کریں گے، لاہور ہائیکورٹ