( طیب سیف)ایف آئی اے حکام کی ملک بھر میں ڈالر سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں 48 کارروائیاں کی گئیں، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 59ملزموں کو گرفتار کیا ۔
ایف آئی اے کی جانب کارروائیوں پر 48ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں،کارروائیوں کے دوران ابتک ایک لاکھ 6ہزار ڈالر برآمد کئے جاچکے ہیں۔
ملزموں سے دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی بھی برآمدگی کی گئیں جن کی مالیت 21ملین روپے بنتی ہیں ،ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں میں تقریباً اب تک ٹوٹل 150ملین روپے سے زائد برآمدگی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائیاں،ہزاروں بوریاں آٹا اور چینی برآمد،گودام سیل