عمران خان کی سے بیٹوں سے بات کروانے کا حکم، عدالت نے 15 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی

Sep 11, 2023 | 13:08:PM

(فرزانہ صدیق)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی  بیٹوں سے بات کروانے کے حکم پر 15 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔

 تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کے حکم پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 15 ستمبر تک رپورٹ طلب کر لی ہے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے  عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 15 تک ستمبر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی،عمران خان کی درخواست پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے حکم جاری کیا ، واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم

مزیدخبریں