(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے مُلاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق حکومت اور صدر مملکت کے مابین ملاقات میں عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ مشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔