محسن نقوی کا ملتان میں زرعی یونیورسٹی اور نشتر2 ہسپتال میں دورہ، وزارتی کمیٹی کا اعلان کردیا

Sep 11, 2023 | 19:15:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں مختصر وقت میں نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علی پنجاب محسن نقوی  نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان سیکرٹریٹ سے کوسٹرز سفر کر کے پہنچے ،وزیراعلی نے   زرعی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے ساتھ اہم مشاورتی سیشن بھی کیا اور نشتر ہسپتال ٹو کا ضروری دورہ بھی کیا اورر تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے لئے ضروری مشاہدات اور مشاورت کے بعد ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور  سیکرٹریز اور حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے ریسرچر اور فارمرز سے مشاورتی سیشن  میں زرعی ریسرچ کو پائیدار انداز میں فروغ دینے پر اتفاق کیا اور  فروغ کیلئے حتمی سفارشات کی تیاری کے لیے وزارتی کمیٹی کا اعلان کیا ۔

کمیٹی میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، بلال افضل،جاوید اکرم اور ابراہیم مراد شامل تھے،کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے جامع پلان پیش کرے گی ،پروفیسرز،ریسرچرز اور کاشتکاروں نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور جدید سیڈ تک رسائی کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ،پروفیسرز،ریسرچرز اور فارمرز نے کاٹن کی اچھی پیداوار کے لئے وزیر اعلی محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔

زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پروفیسرز، ریسرچرز اور فارمرز سے رہنمائی اور فیڈ بیک لیں گے،بد قسمتی سے زرعی شعبے میں ریسرچ نہ ہونے کے برابر ہے،ریسرچ انسٹیٹیوٹس کو ریسرچ کے لیے لیڈ لینا ہو گی۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ،آوٹ ڈور شعبے کے مختلف حصے دیکھے ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تکمیل ایمرجنسی۔ویٹنگ ایریا ۔ایڈمن بلاگ۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا ۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے فارمیسی، آپریشن تھیٹرز،سی ٹی سکین اور بیسمنٹ کا بھی وزٹ کیا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے سرائے اور کیفے کا بھی دورہ کیا ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اورنشتر ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ کے بارے میں  بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے نشتر 2 کے  تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا کام جلد از جلد مکمل کرکے  فنکشنل کیا جائے،محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نشتر ٹو ہسپتال ملتان اور گرد و نواح کے عوام کی اشد ضرورت ہے،نشترٹو کی تکمیل سے نشتر ہسپتال پر بوجھ کم ہوگا،صوبائی وزراء۔ چیف سیکرٹری۔انسپکٹر جنرل پولیس۔ سیکرٹریز اور حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محسن نقوی نے ملتان کے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو کو رواں سال آپریشنل کردیا جائے گا،گندم اور خوردنی تیل کی کاشت کے اثرات جلد نظر آئیں گے،ہسپتالوں کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں ،عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  محدود وقت میں جو ہوسکتا ہے وہ کررہے ہیں ،  شجاع آباد برج پر کام بھی جلد شروع ہوجائے گا ، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں،اسمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں کے اثرات نظرآئیں گے۔

محسن نقوی نےمزید کہا کہ  نشتر ہسپتال 2 بھی اسی سال مکمل کیا جائے گا ، جنوبی پنجاب پر پہلے دن سے توجہ کررہے ہیں، کارڈیالوجی سینٹر کی نئی عمارت مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں