بچوں پر ظلم کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے، ریحام خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ، معروف میزبان ریحام خان نے اسپتال میں گھریلو تشدد کا شکار بننے والی کمسن ملازمہ رضوانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ بچوں پر ایسا ظلم کرنے والے لوگوں کو نشان عبرت بنا دینا چاہیئے۔
ریحام خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں رضوانہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ریحام خان نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک طویل نوٹ بھی لکھا ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ ’میں کل رات رضوانہ سے ملنے گئی تھی اور بحیثیت 2 بیٹیوں کی ماں یہ ایک انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا کہ ایک چھوٹی سی بچی جو جسمانی طور پر ٹوٹی ہوئی تھی لیکن اس نے مسکرا کر مجھے بتایا کہ وہ گھر جا کر کھیلنا چاہتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے: ریحام خان کا ’’ باجوہ ‘‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان
اس موقع پر اداکار طاہر انجم بھی ریحام خان کے ہمراہ تھے، انہوں نے رضوانہ کو کھلونے بھی دیے۔
یاد ہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سید محمد ہارون نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں گرفتار سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔