نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی، مراکش زلزلہ کی ایک مسجد کی ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مراکش میں خوفناک زلزلہ کے متاثرین کی دردناک داستانیں سامنے آرہی ہیں، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مراکش میں جمعہ اور ہفتہ کے درمیان خوفناک زلزلہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ،پورے ملک میں سوگ منایا جارہا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کے دوران مسجد کے مناظر دکھائے گئے ہیں، ان مناظر نے لوگوں کو خوف زدہ کرکے رکھ دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش کے ایک علاقے میں ایک مسجد میں لگائے گئے ایک نگران کیمرے میں ریکارڈ ویڈیو میں صبح کے وقت آنے والے زور دار زلزلے کے مناظر دکھائے گئے۔
Morocco: Dust surrounds 800-year-old Kutubiyya mosque in Marrakesh which was hit by an earthquake.#morocoearthquake #MoroccoQuake #Marrakesh pic.twitter.com/fY3PwflRRz
— Annu Kaushik (@AnnuKaushik253) September 10, 2023
فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ رہی ہے ، اس سے پہلے کہ دھاڑ جیسی آوازیں سنائی دیں کہ بجلی چلی گئی، اس دوران حاضرین نے بغیر رکے اپنی دعائیں جاری رکھیں،اس ویڈیو کلپ کو سماجی روابط کی ویب گاہوں پر پھیلا دیا گیا، ویڈیو کلپ دیکھ کر لوگوں کی بہترین تاثرات پر مبنی تبصرے کئے۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد حرام کی زیارت ، حج و عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری
العربیہ ڈاٹ نیٹ اس بات کی تصدیق کرنے سے قاصر رہا کہ یہ واقعہ اصل زلزلہ کے وقت کا ہے یا اس کے بعد آفٹر شاکس کے دوران کا ہے۔ وزارت انصاف نے "العربیہ" کو بتایا ہے کہ زلزلہ میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔