محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Sep 11, 2023 | 20:29:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دالحکومت اسلام آباد  سمیت خطہ پوٹھوہار،شما ل مشرقی پنجاب  ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ، جبکہ ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  منگل کے روز اسلام آباد  میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  چند مقا مات پر  بارش  ہو سکتی ہے جبکہ   ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم خطہ پوٹھوہار،   شما ل مشرقی پنجاب  ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہے گا،   تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، مالاکنڈ اور دیر میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔     
پنجاب کےبیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم مری، گلیات، راولپنڈی،  نارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات اور گردونواح میں   چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:نمازیوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی، مراکش زلزلہ کی ایک مسجد کی ویڈیووائرل

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان  میں  موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں  مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں