عوام نے کرکٹر کو بھگت کر توبہ کرلی،اگلی حکومت ہماری ہوگی،بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دیوار پر لکھا ہوا ہے کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،عوام نے کرکٹر کو بھگت کر توبہ کرلی،اب کسی اور کو موقع دینا چاہئے،اس کرکٹر کو عوام اب واپس نہیں آنے دیں گے۔
سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائد عوام کے وعدے پورے کرنے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی عوام سے وعدے پورے کرتی ہے،عدلیہ کی تاریخ یہ ہے کہ قائد عوام جیسے لیڈر کو پھانسی کی سزا سنادی،چیف جسٹس اپنی مدت پوری کر رہے ہیں لیکن قائد عوام کو انصاف نہیں ملا،دوسرے ممالک میں عدالتیں انصاف فراہم کرتی ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی بے گھر افراد کو گھر کے مالکانہ حقوق دے گی ،اقلیتی برادری کے 250 افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں،کچی آبادیوں کے رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق دیناپیپلزپارٹی کے علاوہ کسی جماعت کو نہیں آتا،ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کیلئے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،ہماری قیادت نے عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،این آئی سی وی ڈی جیسا ہسپتال پورے ملک میں کہیں نہیں،گمبٹ کا ہسپتال لاہور میں امراض جگر کے ہسپتال سے بہتر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دیوار پر لکھا ہوا ہے کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،عوام نے کرکٹر کو بھگت کر توبہ کرلی،اب کسی اور کو موقع دینا چاہئے،اس کرکٹر کو عوام اب واپس نہیں آنے دیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ صوبائی خودمختاری کا نامکمل کام مکمل کریں گے،پیپلزپارٹی اشرافیہ کیلئے کچھ نہیں کرتی،ہمیشہ کہتے ہیں مشکل دور سے گزر رہے ہیں، نازک موڑ پر ہیں،ہمیں موقع ملا تو اشرافیہ سے قربانی لیں گے، عوام سے نہیں، مافیا کے بجائے عوام کو سبسڈی اور ریلیف دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی