اندرون سندھ ملیریا وبائی صورتحال شدت اختیار کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کفایت علی شاہ)اندرون سندھ میں ملیریا وبائی صورتحال شدت اختیار کرنے لگی، جس کے پیش نظر مخصوص اضلاع میں مچھر دانی، ملیریا دوا کی تقسیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں ملیریا کی صورتحال تشویشناک ہونے کے پیش نظر سندھ کے مخصوص اضلاع میں مچھر دانی، ملیریا دوا کی تقسیم کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ لاڑکانہ، رتو ڈیرو، ٹھٹھہ، سجاول ملیریا کے حوالے سے حساس اور ضلع قمبر ملیریا کے حوالے سے انتہائی حساس ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ کے ضلع قمبر میں دوا لگی مچھر دانیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قمبر کی تحصیل نصیر آباد میں ایک لاکھ مچھر دانی تقسیم ہو گی۔
ذرائع کے مطابق تحصیل نصیر آباد میں ایک لاکھ مچھر دانی کی تقسیم جلد شروع ہو گی جبکہ اندرون سندھ کے اضلاع میں انسداد ملیریا مہم جاری ہے، سندھ محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے انسداد ملیریا مہم چلا رہی ہے۔
ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ضلع لاڑکانہ، تحصیل رتو ڈیرو میں سپرے مہم جاری ہے،رتو ڈیرو کے مخصوص علاقوں کے 10 ہزار گھروں میں سپرے ہو گا،رتوڈیرو کی پانچ یو سیز میں انسداد ملیریا ادویات کی تقسیم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقن ویمن نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
اس کے علاوہ رتوڈیرو کی 74616 آبادی کو انسداد ملیریا ادویات فراہم کی جائیں گی اور ٹھٹھہ، سجاول کی دو یونین کونسلز میں ملیریا ادویات تقسیم کی جائیں گی۔
اندرون سندھ ملیریا کی صورتحال پر رپورٹ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو ارسال ردی ہے۔