آج بادل کہاں کہاں برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Sep 11, 2024 | 09:11:AM
آج بادل کہاں کہاں برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: طلبہ پر سڑک پار کرتے وقت موبائل فون کے استعمال پر پابندی

پنجاب کے علاقے حافظ آباد 8 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 5 ملی میٹر، لاہور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 7 ملی میٹر اور خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ   کراچی میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کرچی کے علاقے  لیاری،کیماڑی،سلطانہ آباد،قیوم آباد اور اطراف میں بوندا باندی جاری ہے، شہر کاموجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری ، زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آ گیا۔