20 لاکھ دو ورنہ لاش ملے گی، کچے کے ڈاکوؤں نے ویلڈر اغوا کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جہانگیر عالم)ڈہرکی کے علاقے میں کچے کے ڈاکوؤں نے ویلڈر کو اغواء کرلیا۔ ڈاکوؤں نے رہائی کیلئے 20 لاکھ تاوان کا مطالبہ کر دیا۔
مغوی کے اہلخانہ کے مطابق سمیع محلہ کا رہائشی 35 سالہ ارشد آرائیں نوکری لینے گڈو گیا تھا،ڈاکوؤں نے نوکری کا جھانسہ دیا اور اغواء کرلیا ہے۔ڈاکوؤں نے دھمکی دی ہے 20 لاکھ تاوان دو ورنہ مغوی کی لاش ملے گی۔
والدہ کے مطابق ان کا بیٹا گھر کا واحد کفیل تھا،محنت مزدوری کر کے گھر کا گزر بسر کرتا،تین روز قبل ارشد نوکری کرنے نکلا،نوکری تو نہ ملی الٹا بیٹا ہی اغواء ہوگیا۔
اس سے قبل ڈاکوؤں نے دو مغویوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں ،ویڈیو میں مغویوں پر سخت تشدد کرتے دکھایا گیا اور تاوان دینے کا مطالبہ کیا گیا۔