تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ

Sep 11, 2024 | 09:33:AM
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 846 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر502 اور کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 807 منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ  کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر524،522 اور  کراچی سے پشاور سیرین ایئر کی پرواز ای آر554کینسل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی انتخابات: کملا ہیرس اور ٹرمپ کی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

رپورٹ کے مطابق  کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پروازپی ایف 145،143  اور  کراچی سے کوئٹہ جانے والی  پی آئی اے کی پرواز پی کے310 منسوخ کردی گئی۔