تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر ایوب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اے ٹی سی لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے 9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمر ایوب اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
دوران سماعت عمر ایوب اور اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔وکلاء نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اسد عمر بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے جبکہ عمر ایوب کے اسلام آباد میں دیگر کیسز کی سماعت ہے۔عدالت نے عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے قصور میں درج مقدمات میں 96 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف تھانہ الہ آباد، تھانہ اے ڈویژن قصور اور تھانہ کھڈیاں قصور میں مقدمات درج ہیں۔