احسن خان اورمہوش حیات کے فوٹوشوٹ کی ویڈیووائرل

دونوں سپراسٹارزآج کل ایک ساتھ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں

Sep 11, 2024 | 10:12:AM

(ویب ڈیسک)سپراسٹاراحسن خان اورمہوش حیات 8 سال بعدآج کل ایک ساتھ ایک ڈرامے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں،اس کے علاوہ دونوں کے ایک ساتھ فوٹوشوٹ کی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپروائرل ہوئی ہے۔

 برینڈفوٹوشوٹ میں احسن خان اورمہوش حیات دونوں بہت فلمی اندازاپنائے ہوئے ہیں،اس حوالے سے احسن خان کاکہناہے کہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرناہمیشہ ہی ایک فن ہوتاہے۔


مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات 2016ء کے بعد پہلی بار ڈراموں میں واپس آرہی ہیں اوروہ سپراسٹاراحسن خان کے مدمقابل ڈرامے میں مرکزی کرداراداکررہی ہیں جن کانام کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتاہے،اس ڈرامے سے متعلق تفصیلات تونہیں بتائی گئیں تاہم ذرائع کادعویٰ ہے کہ مہوش حیات اوراحسن خان کے اس ڈرامے کوسراج الحق ڈائریکٹ کررہے ہیں جواس سے قبل احسن خان اورثناء جاوید کے ہٹ ڈرامے"سکون"اوروہاج علی اوریمنیٰ زیدی کے ہٹ ڈرامے "تیرے بن"کو بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔احسن خان اورمہوش حیات کانیاڈرامہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے عبداللہ کادوانی اوراسدقریشی نے پروڈیوس کیاہے۔

احسن خان اورمہوش حیات اس سے قبل بھی کئی میگاہٹ ڈرامہ سیریلزایک ساتھ کرچکے ہیں جن میں میرے قاتل میرے دلدار،کبھی کبھی اورمراۃ العروس توسپرہٹ ڈراموں میں شمارہوتے ہیں،اسٹیج پرماڈرن لائیوپرفارمنسزکاسلسلہ بھی احسن خان اورمہوش حیات نے ایوارڈشوزمیں شروع کیاتھا۔

 

مزیدخبریں