حبابخاری کے حاملہ ہونے کی خبربریک کرنے پرنادیہ خان کاوضاحتی بیان آگیا 

Sep 11, 2024 | 10:57:AM
حبابخاری کے حاملہ ہونے کی خبربریک کرنے پرنادیہ خان کاوضاحتی بیان آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف میزبان واداکارہ نادیہ خان نے اداکارہ حبابخاری کے امیدسے ہونے کی خبر بریک کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

نادیہ خان نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبابخاری اوراُن کے شوہرآریزاحمد بہت جلدوالدین بننے والے ہیں۔

حبابخاری کے حاملہ ہونے کی خبردینے پرسوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ اگرحبابخاری اورآریزاحمداپنی نجی زندگی کے معاملات میڈیاسے دوررکھنا چاہتے ہیں توآپ کیوں اُن کی نجی باتیں ٹی وی پربیٹھ  کرکررہی ہیں۔

اب نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ میں آریز احمد کے ساتھ ڈرامے میں کام کررہی ہوں تو شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سُنائی تھی۔

نادیہ خان نے کہا کہ آریز احمد اورحبا بخاری دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں،آریز کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر کافی اچھی بات چیت ہوتی ہے،جب آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سُنائی تو اُنہوں نے مجھے ایک بار بھی یہ نہیں کہا آپ اس بات کو اپنی ذات تک رکھیے گا اور نہ اُنہوں نے کہا کہ یہ چُھپانے والی بات ہے،اگر وہ اس بات کو خفیہ رکھنے کا کہتے تو میں ضرور رکھتی کیونکہ میرے پاس ویسے بھی انڈسٹری کے بہت سارے لوگوں کے راز ہیں۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ لوگ مجھے خود کہہ دیتے ہیں کہ آپ ہماری یہ بات کسی کو نہیں بتانا تو پھر میں کسی کے آگے اُس بات کا ذکر تک نہیں کرتی لیکن آریز نے مجھے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا،اگر یہ چُھپانے والی بات ہوتی تو آریز مجھےیہ بات نہ بتاتے کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ میں ٹی وی پر شو کرتی ہوں اور شو کے دوران ایسی باتیں منہ سے نکل بھی سکتی ہیں۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس بات کو کچھ وقت گزر چکا ہے اور میرا مقصد کسی کی خبر بریک کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ میں صرف جوڑے کو خوشخبری دیناچاہتی تھی۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔