(ویب ڈیسک)برطانوی ماہرین کی جانب سے طویل عرصے تک کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر چھٹی کے دن باقی دنوں کی نیند کی کمی مکمل کی جائے تو اس سے امراض قلب سے بچا جا سکتا ہے۔
نیند کا انسانی صحت سے گہرا تعلق ہے ، نیند کی کمی کئی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، جس میں ذیا بیطس ، بلڈ پریشر، موٹاپا اور امراض قلب شامل ہے، یہی نہیں اگر رات میں بھرپور نیند نہ ہوتو اس سے روزمرہ امور کی انجام دہی بھی متاثر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت یومیہ8 سے 10 گھنٹے کی نیند تجویزکرتے ہیں۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق یورپ میں ہونے والی حالیہ ایک کانفرنس میں نئی تحقیق کے نتائج پیش کیے گئے، جن کے مطابق چھٹی کے دن نیند مکمل کرنے سے امراض قلب کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین نے یوکے ڈیٹا بینک سے 90 ہزار سے زائد مرد و خواتین کی نیند کے دورانیے اور ان میں امراض قلب کے امکانات کو دیکھا۔
ماہرین نے تحقیق کے آغاز میں تمام رضاکاروں سے یومیہ نیند کے دورانیے کا معلوم کرنے سمیت ان میں امراض قلب کی پیچیدگیوں کو دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: احسن خان اورمہوش حیات کے فوٹوشوٹ کی ویڈیووائرل
بعد ازاں ماہرین نے تحقیق کے 14 سال بعد ان تمام رضاکاروں کی صحت کا دوبارہ جائزہ لیا اور دیکھا کہ کس فرد میں کیا تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔
پھر ماہرین نے تمام رضاکاروں کو چار مختلف حصوں میں تقسیم کیا، جس میں ایک گروپ کے رضاکاروں کو ایسے گروپ میں شامل کیا گیا جو کہ ہفتے کے پانچ دن مکمل نیند نہیں کرتے تھے لیکن چھٹی والے دن باقی دنوں کی نیند کی کمی پوری کرتے تھے۔
ماہرین نے دوسرے گروپ کے افراد کا بھی جائزہ لیا اور دیکھا جو افراد یومیہ 7 گھنٹے تک نیند کرتے ہیں، ان میں امراض قلب ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوتے ہیں۔
اس تحقیقاتی نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین صحت نے تجویز کیا ہے کہ ہفتے میں چھٹی والے دن نیند کی کمی کو لازما پورا کرنا چاہیے تاکہ دل کی تکالیف اور امراض سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔