خان پور :غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا

Sep 11, 2024 | 11:46:AM
خان پور :غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر سہیل،زاہداقبال رانا)خان پور میں غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ گلشن علی میں پیش آیا،  قتل ہونیوالوں میں 26 سالہ شہزادی،18 سالہ ظہیر شامل  ہیں۔ واقعے کے بعد ملزم فہیم عباس آلہ قتل سمیت تھانہ سٹی میں پیش ہوگیا۔ 
 لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 دوسری جانب گوجرانوالا میں تھانہ کینٹ کے علاقے منڈیالہ وڑائچ میں سنگدل باپ نے 8 سالہ بچے کو قتل کر دیا،ملزم حامد نے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کیا،ملزم نے قتل کرنے کے بعد مقتول کی لاش رات و رات دفنا دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے،مقتول بچے کے پوسٹ کے لیے قبر کشائی کروائی جائے گی۔